قلات میں کھیلوں کے میدان آباد ہوئی ہے ، ضیاءلانگو

0 122

قلات(امروز نیوز)صوبائی ویزر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں گھر ہے اس کے مسائل کے حل کے لیئے تمام تر دستیاب وسائل بروقار لائیں گے سڑکو ں کی تعمیر و مرمت صحت تعلیم پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں قلات میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے جشن قلات اسپورٹس فیسٹیول اینڈ کلچر کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ کو مبارک باد دیتا ہوں آئیندہ ہر سال جشن قلات کا انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خان میر احمد یار خان فٹ بال اسٹیڈیم میں جشن قلات اسپورٹس فیسٹیول اینڈ کلچر 2019 کے اختتامی تقریبات سے خطاب اور مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ قلات میں کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے ہیں اور نواجوان بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں اس کا واضح ثبوت یہ ہیکہ کہ اس شدید سردی کے موسم میں بھی آج کے فائنل پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلوں میں شریک ہو کر اپنے صوبائی ملکی اور بیروں ملک مقابلوں حصہ لے کر پاکستان کی نمائیندہ گی کرے انہوں نے کہا کہ جشن قلات اسپورٹس فیسٹیول اینڈ کلچر کی کامیابی کا سہرا ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ کو جاتا ہے کہ انہوں نے سخت محنت کرکے جشن قلات کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے تقریب سے کمشنر قلات ڈیثرن حافظ محمد طاہر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو نے فائنل میچ کے رنر اور ونر ٹیموں اور مہمانان میں ٹرافی اور شیلڈ تقسیم کیئے اس موقع پر قلات انتظامیہ کی جانب سے سکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ڈی
ایس پی منظور احمد مینگل اور دیگر سکورٹی کے خود نگرانی کررہے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.