نئی دہلی کی اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک

3 223

نئی دہلی(امروز نیوز) بھارتی دارالحکومت میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی حکام نے واقعے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ زخمیوںکو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔نئی دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتل گرگ نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

3 Comments
  1. […] نئی دہلی: بھارت میں طلبا کے ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھنے پر اسکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔ […]

  2. […] نئی دہلی: بھارت کے دائیں ہاتھ کے بلےباز شریاس آئیر انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ […]

  3. […] نئی دہلی: مودی سرکار نے سپریم کورٹ کی سفارش کے باوجود ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال کو جج نامزد کرنے سے انکار کر دیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.