عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں؟شیری رحمن
اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم کی تقریر پر نائب صدر پیپلز سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کو کب یقین آئے گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی یہ کنٹینر پر کھڑے ہیں، حکومتیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر نہیں چلائی جاتیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ آپ لوگوں کو احتساب اور میرٹ پر لیکچر نہ دیں، آپ کا احتساب خود سے نہیں بلکہ مخالفین سے شروع ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ مخالفین کی نقل تو اتار سکتے ہیں حکومت نہیں کر سکتے، آپ کی سیاست سے لگتا ہے بہت جلد آپ ملک کو ایک اور بحران میں ڈالےں گے۔