حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں ، خالق ہزارہ

0 153

کوئٹہ(امروز نیوز) موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں عوام کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہارصوبائی مشیر کھیل ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے شہید بینظیر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور قاضی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے بہترین سہولیات میسر ہو تاکہ مریضوں کا بروقت اور صحیح علاج ہو سکے صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہید بے نظیر بھٹو ہسپتال کو مثالی ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا انہوں نے کہا ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات باہم پہنچائی جائے انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی حاضری اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے انہوں نے کہا کہ طب کا شعبہ انتہائی مقدس ہے لہذا ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو چاہیے کہ اپنے کام کے ساتھ بھرپور انصاف کرے ہسپتال میں غیرضروری تقریبات اور سرگرمیوں کی ممانعت ہے مستقبل میں اسے سرگرمیوں کا انعقاد نہیں کیا جانا چاہئے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال کی ترقی اور مثبت اقدامات میں ہماری بھرپور تعاون حاصل ہوگی بعد ازاں میڈیکل سپریٹنڈنٹ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر نور قاضی نے ہسپتال کو درپیش مشکلات اور حال ہی میں کیے گئے اقدامات سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا اور صوبائی مشیر نے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.