چین کا امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان

0 118

بیجنگ (امروز نیوز) چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین نے یہ اعلان امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 160 ارب ڈالر ٹیرف کا فیصلہ موخر کرنے اور جرمانوں میں 50 فیصد کمی کے حوالے سے رضامندی پر کیا ہے۔چین نے عبوری معاہدے کے تحت امریکا کی آٹو اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ مو?ر کرنے کا اعلان کیا ہے۔چین کی کابینہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر اور دونوں فریقین کے تمام مسائل کو باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے اور تجارتی تعلقات بڑھانے کےلئے پرامید ہے۔چین نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آٹوز کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.