ایران،امریکا کشیدہ صورت حال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں،جرمنی
برلن(امروز نیوز)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مشرق وسطیٰ میں پیدا سنگین بحران کے تناظر میں کہا ہے کہ ایران اور دوسرے عسکری فریق کشیدہ صورت حال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے سبھی ممالک سے کہا کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، برلن میں ماس نے واضح کیا کہ وہ ایران سے بھی کہتے ہیں کہ وہ صورت حال میں مزید بگاڑ پید کرنے سے اجتناب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں شامل تمام ممالک سے رابطہ کیا جا چکا ہے اور صورت حال کو پرسکون رکھنے پر رابطہ کاری شروع کر دی گئی ہے۔