زینب الرٹ بل بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا، فردوس عاشق

0 142

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ زینب الرٹ بل بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوامی مسائل سے وابستہ یہ قانون ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کے تحت زینب الرٹ رسپانس اورریکوری ایجنسی کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں،انہیں گھناو¿نے ظلم سے بچانااورمعاشرتی تحفظ دینا عمران خان کا وژن اورحکومت کا عزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.