کوئٹہ میں دھماکہ 15افراد شہید، 21زخمی

0 180

کوئٹہ(امروز نیوز) کوئٹہ کی مقامی مسجد میں بم دھماکے میں ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت15نمازی شہید جبکہ 21زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اسحاق زئی اورمسجد امام سمیت14افراد شہید جبکہ 21نمازی زخمی ہوگئے دھماکے کے فوری بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا دھماکہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کے فوری بعد ہوا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے جنہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.