وزیراعظم کا سلطان قابوس کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (امروز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اومان کے فرمانروا سلطان قابوس کے انتقال پر اومانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عزت مآب سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر اومان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے اومان کو جدید ریاست کی صورت میں ڈھالا، ان کی رحلت سے اومان نے اپنا عزیز قائد کھویا تو پاکستان ایک با اعتماد قریبی دوست سے محروم ہو گیا، اللہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کریں۔