خطہ مزید کسی کشیدگی،لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا،شاہ محمود قریشی

0 168

اسلام آباد (امروز نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، کشیدگی میں کمی کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے، ایران کی طرف سے حادثاتی واقعے کے اعتراف کے بعد امید ہے تشویش میں کمی آئیگی۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایران کی طرف سے حادثاتی واقعے کا جو اعتراف سامنے آیا ہے اس سے میں امید کرتا ہوں کہ اس سے تشویش میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ یہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہم کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاک ہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں میری ایرانی قیادت سے ملاقات ہو گی،اس کے بعد سعودی عرب (ریاض) جانے کا موقع بھی میسر آ رہا ہے جہاں سعودی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد امریکہ بھی جاو¿ں گا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان سے ایک امید کی کرن دکھائی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.