کوئٹہ شہر میں 13 انچ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، اورنگزیب بادینی

0 119

کوئٹہ(امروز نیوز)ڈپٹی کمشنر میجر( ر) اورنگزیب بادینی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں 13 انچ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے سیاحوں اور شہریوں سے درخواست ہے کہ شہر سے باہر نکلنے سے گریز کریں،ہمارے پاس 12 چھوٹے لوڈرز 2 بڑے لوڈرز اور 4 گریڈرز ہیں جو روڈز کی بحالی کا کام کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں توقع سے زیادہ برف باری ہوئی ہے اور گزشتہ روز 13انچ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران ور عملے ،لیویز اور پولیس نے شہر میں سڑکوں کی بحالی اور ریسکیو کے کام میں بڑی محنت سے حصہ لیا ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے بھی تمام تر امور کا جائزہ لیا ہے اورمختلف ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے باعث اب رابطے زیادہ دیر تک منقطع نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے برفباری کی پیشگی اطلاع پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا تھا جہاں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 12 چھوٹے لوڈرز 2 بڑے لوڈرز اور 4 گریڈرز ہیں جو سڑکوں کی بحالی کا کام کر رہے ہیں پیرکی شام تک پورے شہر کی شاہراہوں کو بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور پریشانی سے بچنے کیلئے شہری اور عوام سے درخواست ہے کہ شہر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.