یورپ جانے کی کوشش میں گیارہ افرادسمندر میں ڈوب کر ہلاک

0 132

انقرہ(امروز نیوز)پناہ گزینوں کی ایک کشتی ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے سے گیارہ لوگ مارے گئے جن میں آٹھ بچے شامل تھے۔تازہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شہریت فی الحال واضح نہیں۔ ان واقعات کے باوجود پناہ گزین اب بھی یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستے اختیار کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کی اکثریت افغانستان، عراق اور شام سے ہوتی ہے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ترک ساحلی شہر چشمے کے قریب پیش آیا، جو یونانی جزیرے خیوس کے پاس ہے۔ کشتی پر 19افراد سوار تھے، جن میں سے آٹھ کو بچا لیا گیا۔ تازہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شہریت فی الحال واضح نہیں۔ ان واقعات کے باوجود پناہ گزین اب بھی یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستے اختیار کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کی اکثریت افغانستان، عراق اور شام سے ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.