صوبائی وزراء، مشیران سمیت بلوچستان اسمبلی کے 21اراکین کی رکنیت معطل
کوئٹہ( امروز نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے صوبائی وزراء، مشیران سمیت بلوچستان اسمبلی کے 21اراکین کی رکنیت معطل کر دی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین مولوی نور اللہ ، سردار مسعود علی خان لونی ، نور محمد دمڑ ، سردار یار محمد رند ، عبدالواحد صدیقی ، سید فضل آغا ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ، اصغر خان اچکزئی ، ملک نعیم بازئی ، میر نعمت اللہ زہری ، نواب ثناءاللہ زہری ، زابد علی ریکی ، ثناءبلوچ ، سید احسان شاہ ، عبدالرشید بلوچ ، میر اکبر آسکانی ، بانو ، زینت شاہوانی ایڈوکیٹ، فریدہ بی بی ، شام لعل اپنے اثاثوں اور خاندان کے افراد سے متعلق تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن ایکٹ 2017 کے قائدہ 137 کی شق 3 کے تحت رکنیت معطل کردی گئی اراکین کو 31دسمبر تک تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے 15دن گزرنے کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ۔