سپرلیگ: ٹیمیں 8 فروری سے دبئی پہنچیں گی
دبئی( آن لائن )سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ٹیمیں8 فروری سے دبئی پہنچنا شروع ہوں گی ۔ غیر ملکی کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائزز کو دبئی میں جوائن کریں گے ۔ ٹیموں نے دبئی میں پانچ روز ٹریننگ کیمپ بھی ترتیب دے دیا ہے۔ ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد 5 مارچ سے شروع ہو گی۔