ترکی میں زلزلے سے اب تک اطلاعات کےمطابق35 افراد جاں بحق۔۔۔

0 143

کوئٹہ (امروز نیوز)
ترکی کے مشرقی علاقے میں ہفتے کو آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے سے زخمیوں اور زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ جمعے کی شام کو آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترکی کے مشرقی علاقوں میں چھ عشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملبے تلے دبے 45 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ سخت سردی میں ساڑھے نو ہزار سے زائد بے گھر افراد عارضی کیمپس میں رہنے پر مبجور ہیں۔
زلزلے کے باعث کئی پڑوسیوں نے خوف سے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ کئی افراد کو جمعے کی رات سڑک پر گزارنی پڑی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.