نیشنل بینک میں اربوں روپے کے غبن میں ملوث وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

0 134

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں اربوں روپے کے غبن میں ملوث وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو 14 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے تفتیشی مقدمہ کو جلد مکمل ریفرنس پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ملزم عثمان سعید نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مجھے بلیک میل کرتے رہے اور پیسے لے کر واپسی کے وعدے کرتے رہے، ابتک 12 پارٹیز کو پیسے دے چکا ہوں ۔نیب تفتیشی نے بتایا کہ اس کیس میں ملزم نے خود ہی درخواست بھی دی تھی کہ بنک میں اربوں روپے کی خوردبرد ہے، لاہور کی نیشنل بینک, مین برانچ لاہور فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ اربوں روپے کی خردبرد پر تحقیقات جاری ہیں،نیب نے نیشنل بنک مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق 13 میگا بزنس گروپس مالکان اور بینک افسران کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے لیٹر آف کریڈٹ کر غلط اعدادوشمار اور درآمد شدہ مال بغیر ادائیگی بینک سے ریلیز کرواتے رہے۔نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ملزم عثمان سعید مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا،ملزم کے ان اقدامات سے حکومتی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا،تحقیقات کے دوران ملزم کیجانب سے لگ بھگ 2 سے 3 ارب روپے کی خردبرد کے شواہد حاصل،نیب لاہور مزید بینک افسران کے ملوث ہونیاور متعلقہ کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔مذکورہ میگا کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث بزنس گروپس کے نام اور غبن کی گء رقوم جاری کر دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.