شاہ محمود قریشی کی نیروبی کے وزیر مواصلات سے ملاقات
کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں کینیا کے وزیر مواصلات /کیبنٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ جناب جیمز ونینا مشاریہ سے ملاقات
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مواصلات کے شعبہ میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیا کے مابین سیاسی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا
روابط کے فروغ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم کراچی اور ممباسا کے مابین سسٹر سٹی بندرگاہوں کے قیام پر عمل پیرا ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
ہم ایسے دو ممالک کی بندرگاہوں کے ساتھ رابط قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جن کے توسط سے ہمیں کینیا، براعظم افریقہ اور وسط ایشیا میں کارگو کی ترسیل میں سہولت میسر آ سکے .
دونوں معزز شخصیات نے ہوائی راوبط کے فروغ کیلئے پاکستان اور کینیا کے مابین "آئر سروس ایگریمنٹ "کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان، عوامی سطح پر روابط کو بڑھایا جا سکے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مواصلات کو اپنی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دورہ ء پاکستان کی دعوت دی