لبنانی حکومت اسی ہفتے تشکیل پاجائے گی،رکن پارلیمنٹ عبدالرحیم

0 131

بیروت(این این آئی)لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن عبدالرحیم مراد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسی ہفتے نئی قومی حکومت تشکیل پاجائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبدالرحیم مراد شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی قیادت میں بلاک میں شامل چھ سنی ارکان میں سے ایک ہیں۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آیندہ 24 سے 48 گھنٹے میں نئی حکومت تشکیل پاسکتی ہے؟ تو انھوں نے اس کے جواب میں بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ حکومت تشکیل پاجائے گی کیوں کہ اس کے لیے ماحول سازگار ہے۔انھوں نے کہا کہ مسیحی رکن پارلیمان جبران باسل نے گذشتہ دوروز سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کررکھی ہیں۔واضح رہے کہ سنی بلاک سے تعلق رکھنے والے چھ ارکان کی کابینہ میں نمایندگی ہی دونوں بڑے بلاکوں کے درمیان باعث نزاع بنی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے سعد الحریری کے زیر قیادت نئی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے۔سعدالحریری نے بھی منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ ہفتہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے فیصلہ کن اہمیت کا حامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.