اسرائیل الخلیل سے بین الاقوامی مبصرین نہیں ، اپنے مظالم کے گواہوں کو ہٹا رہا ہے، فلسطینی شہری
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مکین فلسطینیوں نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مبصرین کو محض اس لیے ہٹا رہا ہے کیوں کہ وہ اس کی فوج اور یہودی آبادکاروں کے فلسطینی مکینوں کے خلاف تشدد آمیز مظالم کے عینی گواہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مکین فلسطینیوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ بین الاقوامی مبصرین کو محض اس لیے ہٹا رہا ہے کیوں کہ وہ اس کی فوج اور یہودی آبادکاروں کے فلسطینی مکینوں کے خلاف تشدد آمیز مظالم کے عینی گواہ ہیں۔