بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے جام کمال

0 152

کوئٹہ(امروز نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول اوربھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب انہیں اپنی جدوجہد میں کامیابی نصیب ہوگی جس کیلئے اب تک ہزاروں جوان،بچے،بزرگ اورعورتیں اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرپرزبردستی قبضے کے ذریعہ کشمیری عوام کے حقوق کوپامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کشمیر کے لاک ڈاؤن کو 153روز گزرچکے ہیں لیکن اب بھارت کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے زیادہ دیر تک چھپانہیں رہے گا اورنہ ہی وہ کشمیریوں کی آواز کومزید دباسکتاہے۔وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اخلاقی اورسفارتی حمایت کشمیریوں کوکل بھی حاصل تھی اورآئندہ بھی رہے گی،پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہارمیں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اورہماری دُعائیں اوراخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے جلدکشمیرمیں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.