جمشید دستی کو پولیس نے ملتان کینٹ سے گرفتار کرلیا۔

0 175

کوئٹہ (امروز نیوز)
مقدمے میں نامزد جمشید دستی کے ساتھیوں چند دن قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اب انہیں بھی گرفتار کرنے کے بعد مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔
مقدمے میں جمشید دستی کے 2سابقہ گن مین، پولیس اہلکار اور 5دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔
یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی چوک قریشی پولیس نے نے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف آئل ٹینکرز کے ڈرائیور اور ہیلپر کے اغوا اور لاکھوں روپے مالیت تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 395، 365، 170 اور 171 کے تحت جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 24دسمبر کی رات ڈیرہ غازی خان سے ملتان جانے والے آئل ٹینکر کو پولیس وین نے مظفرگڑھ کے قریب روکا۔
ٹینکر روکنے کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس افراد ڈرائیور اور ہیلپر سمیت ٹینکر کو نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں دونوں افراد کو باندھنے کے بعد 40لاکھ روپے مالیت کے تیل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیا گیا۔
ملزمان نے ڈرائیور اور ہیلپر کو دو دن تک حبس بے جا میں رکھا جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
ڈی پی او نے شہر کے ڈی ایس پی عظمت گرومانی کی زیر سربراہی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تحقیقات کے بعد ایلیٹ فورس کے اہلکار فرخ شہزاد کو گرفتار کیا جس نے اقبال جرم کر لیا۔

تحقیقات کے دوران مشتبہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے ساتھی اس جرم میں ایک عرصے سے مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.