حکومت کا گوادر میں چاند تارہ جزیرہ بنانے کا اعلان

0 174

کوئٹہ (امروز نیوز)

حکومت نے سمندری حدود میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے "چاند تارہ جزیرہ” کے نام سے گوادر میں نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جزیرے کا نام "چاند تارہ” اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کا انکشاف 78 صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان میں ہوا ہے جس کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی سرکاری کمپنی مابین مشترکہ منصوبہ ہوگا، جس کی مجموعی مالیت 132 بلین ڈالر ہے۔ جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا۔
تفصیلی رپورٹ کے مطابق گوادر آنے والے وقت میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کا معاشی حب بن جائے گا۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس شاندار منصوبے سے 12 لاکھ نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں، دوسری جانب شہر کی فی کس آمدنی 15،000 ڈالر ہوجائے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.