عمران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک

0 126

پنجگور ( این این آئی) پنجگور سے ملحقہ کیچ کے علاقہ زعمران سرکیزہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پنجگور کے رہائشی پانچ افراد جان بحق ہوگئے واقعہ گزشتہ رات پیش آیا لیویز زرائع تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقہ زعمران سرکیزہ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد اسماعیل، شاہ داد، نواز، رحمدل اور مصطفے جان بحق ہوگئے کیچ انتظامیہ کے مطابق واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جان بحق افراد کا تعلق سرحدی علاقہ پروم اور خدابادان سے بتایا جاتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.