کرونا وائرس کی باعث سعودی نے 31 مارچ تک عمرہ زائرین پر پابندی میں توسیع کردی

0 134

کوئٹہ (امروز نیوز)
کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی میں مزید توسیع کردی۔
چین سے پھیلنے والے وائرس سے دنیا کے 65 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں اور سعودی عرب میں بھی وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کیس کی تصدیق سے قبل ہی سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات شروع کردیے تھے جس کے تحت عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے افراد پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے 16 دن کی عارضی پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 مارچ تک کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.