کابل تقریب میں دھماکے سے 27 افراد جاں بحق

0 155

کوئٹہ (امروز نیوز)

کابل افغان دارالحکومت میں برسی کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران دھماکا ہوا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کررہے تھے جب کہ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.