کورونا وائرس دنیا کے 102 ممالک تک پھیل گیا، اموات 3 ہزار 600 ہو گئیں

0 132

کوئٹہ (امروز نیوز)

کورونا وائرس دنیا کے 102 ملکوں تک پھیل گیا اور موذی وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی ہے۔

چین میں اموات کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے جب کہ یورپ اور امریکا میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 234 ہو گئی ہے، 6 ہزار افراد بیمار ہیں جس کے سبب 11 صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں عوام سے براہ راست خطاب نہیں کریں گے بلکہ ان کا خطاب لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

فرانس میں بھی اموات بڑھی ہیں اور تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں یہ تعداد 10 ہو گئی ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، یہ تعداد 19 ہو گئی ہے جب کہ 442 افراد بیمار ہیں۔ بڑی تعداد میں مریضوں کی تعداد منظر عام پر نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.