اسپین کے بادشاہ کا طیارہ عراق کا پرانا پرچم لہراتے ہوئے بغداد پہنچ گیا

0 142

بغداد(این این آئی)اسپین کے بادشاہ فلپ ششم عسکری وردی میں ملبوس بغداد پہنچ گئے۔ اسپین کے کسی بھی بادشاہ کا چار دہائیوں بعد یہ عراق کا پہلا دورہ ہے۔فلپ اپنے ذاتی طیارے میں عراقی دارالحکومت پہنچے جس کے کاک پٹ کی کھڑکی پر عراق کا تین ستاروں والا پرچم لہرا رہا تھا جو تقریبا تیس سال پرانا ہے۔واضح رہے کہ 1958 میں عراق میں بادشاہت کا نظام ختم ہونے کے بعد سے عراق میں کئی مرتبہ پرچم کو تبدیل کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وقت سرکاری مواقع پر چار تصاویر والا عراقی پرچم لہرایا جاتا تھا۔ بعد ازاں تین دہائیوں قبل یہ تین ستاروں والے پرچم میں تبدیل ہو گیا۔ یہ ہی پرچم آج اسپین کے بادشاہ کے طیارے پر لہرا رہا تھا۔ صدام حسین نے عراق کا اقتدار سنبھالا تو انہوں نے تین ستاروں والے پرچم میں اللییی برکے الفاظ کا اضافہ کر دیا۔ یہ الفاظ صدام حسین کے ہاتھ کی لکھائی میں تین ستاروں کے ساتھ بنائے گئے تھے۔سال 2003 میں ایک بار پھر پرچم تبدیل کیا گیا اور یہ ستاروں کے بغیر صرف اللییی بر کی عبارت تک محدود رہ گیا۔ یہ عبارت کوفی رسم الخط میں تحریر تھے۔اسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے بغداد میں عراقی صدر برہم صالح سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے میدان میں تعلقات، انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار اور اس حوالے سے اسپین کی فوج کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔برہم صالح سے ملنے سے قبل فلپ ششم نے عراق میں بین الاقوامی اتحاد میں شامل اسپین کے فوجیوں سے ملاقات کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.