تعلیمی اداروں میں لائبریری کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے

0 211

سبی(این این آئی) صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں لائبریری کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے بدقسمتی سے موبائل فون اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں میں کتاب کی اہمیت کو ختم کردیا ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کتاب کی طرف راغب کرانے کیلئے لائبریریوں کو فعال کرنا ہوگا سبی ڈسٹرکٹ کے تمام کالجز اور سکولوں میں لائبریری کے قیام کو عملی جامعہ پہنائیں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل کتاب کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور لائبریر ی میں رکھی ہوئی کتابوں سے مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہا انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی اور بوائیز ڈگری کالج سبی میں اپنے فنڈ سے تعمیر کی گئی لائبریریوں کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ اور طلبا ء وطالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شاہ محمد، ایکسیئن بی اینڈ آر بشیر ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،ایکسین پبلک ہیلتھ نیاز احمد خواجہ خیل ،چیف آفیسر سردار عظیم دہپال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، ایس ڈی او خالد مشرف، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر حضور بخش سومرو ،پرنسپل پروفیسرمسسز شاہدہ شبیر،ریٹائرڈ پرنسپل گرلز کالج سبی مس در شہوار ، پروفیسر زینت خجک، پروفیسر رخسانہ ضمیر، پروفیسر منظور سومرو، پروفیسر ظفر گشکوری کے علاوہ دیگر ضلعی افیسران موجود تھے صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو جدید ترین تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں کتابوں کی طرف مائل کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کتاب کی اہمیت کو سمجھ کر اس سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو کتاب سے دور رکھ کر اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ہرگز ممکن نہیں ہوگا ہم اپنی نوجوان نسل کیلئے سبی کے ہر کالج اور سکول میں لائبریوں کا قیام عمل میں لائیں گے اس کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات پر بھی لائبریریاں قائم کریں گے تاکہ نوجوان نسل موبائل لعنت سے چھٹکارا حاصل کرکے کتاب سے محبت کریں کیونکہ ہمارے قومی لیڈروں نے کتابوں سے پڑھ کر علم حاصل کیا اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے اس کی سب سے بڑی مثال ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال ہیں جن کی قائدانہ صلاحیتوں کو آج بھی ان کے بدترین دشمن تسلیم کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاکر اعظم یونیورسٹی سبی میں جلد تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی جس کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں بہت جلد سبی کے طلباء وطالبات چاکر اعظم یونیورسٹی سے مستفید ہونگے اس کے علاوہ بوائیز اور گرلز ڈگری کالجز میں بلیک ٹاپ روڈ اور صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس نسب کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سبی میرا علاقہ ہے اورسبی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں میں بھرپور کوشش کررہا ہوں کہ سبی کے مسائل کو فوری طور پر حل کروں

Leave A Reply

Your email address will not be published.