کیسکوکانک کے عوام سے نہ جانے کیوں ہتک آمیزرویہ اپناچکی ہے،بی این پی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کیسکوکی بجلی کی بلاجوازبندش طویل لوڈشیڈنگ کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی کمی کوچھپانے کےلئےماضی میں دہشت گردی کےنام پربلوچستان کے حصے کابجلی پنجاب اورصنعتی زون کومہیاکیاجاتارہااب بجلی کی مسلسل کھپت میں کمی کوریکوری کے نام بطوراستحصال پیش کیاجارہاہے پورے بلوچستان میں سٹی گھریلو و زرعی تمام فیڈروں میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ بجلی کی دستیابی محض بارہ سےدوگھنٹے آنکھ مچولی سے مشروط بجلی دستیاب ہے کانک گریڈسٹیشن کاتوباری وبجلی کی من پسندفراہمی بذریعہ فروخت دستیاب ہے جہاں بجلی دوفیڈروں کے علاوہ کانک کی طرف بجلی بچوں کاکھیل بن کررہ گیاہے کانک کے عوام کےساتھ یہ مزاق گزشتہ بارہ سالوں سے جاری ہے جہاں بجلی گریڈعملہ اپنے دوران ڈیوٹی صرف دن صبح کواوقات میں بجلی کی فراہمی کوشیڈول کیاگیاہے کانک کے فیڈروں پرصرف زرعی نہیں بلکہ بوائیزوگرلز کالجز چوبیس گھنٹے ہسپتال ٹیلی کمیونیکیشن مواصلات سمیت کاروباری وصنعتی شعبہ وابستہ ہےاس کے باوجودکانک کےعوام کےساتھ درجنوں ملازمین کے ہوتے ہوئے فیڈروں پرپرائیویٹ لوگوں کولائن مینٹین کرنے کےلئے زمیندارتنخواہ اداکررہے ہیں جبکہ گریڈ عملہ صرف تنخواہ وصول کرتے رہتے ہیں کانک گریڈمافیا کاگڑھ بن چکاہے جہاں سے ایک آدھ فیڈروں کے علاوہ باقی تمام کانک فیڈروں پربجلی مسلسل بند رہتاہے جبکہ کچھ فیڈروں سے خاص وجوہات تحت بجلی جارہی ہے کانک چشمہ یادگارفیڈروں کے زرعی صارفین کی فصلوں کوشدیدنقصان پہنچ رہاہے گندم کی فصل اس سال تقریباً ختم ہوگیاہے طویل خشک سالی کے بعد بجلی کی بندش نے کانک کے عوام کونان شبینہ کامحتاج بنادیا صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی کاڈھنڈوراپیٹ رہاجبکہ اپنے حصے کاسبسڈی تک ادانہیں کرپارہاہے جبکہ زمیندارایکشن کمیٹی زمینداروں کے چندوں پربیرونی یاترامیں مصروف ہے کیونکہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ تمام جگہوں پرغیرمتعلقہ لوگ براجمان ہے جوگریڈملازم اورساتھ ہی زمینداربھی ہیں جواپنے ٹیوب ویل والے گیڈروں کواب بھی آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کروارہے ہیں جبکہ دوماہ سے بجلی بندیاسنگل فیزچل رہاہے اورعجیب بات یہ ہے کہ سنگل فیز پربھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے یہ اوورلوڈہے یاگری پربیٹھے عملی کی عادت کہ فیڈروں کوہرپانچ منٹ بعدٹرپ دیناہے جبکہ گھریلوصارفین پانی کے لئے ترس رہے ہیں لیکن گریڈپرمامورعملہ صرف اپنے ذاتی جہاں ان کے گھراورغیرقانونی ٹیوب ویل ہیں ان کوبجلی فراہم کی جارہی ہے ایک ہی گریڈ سے وی آئی پی فیڈرکوآٹھ گھنٹے جبکہ باقی فیڈروں کومحض دو گھنٹہ اپنی جگہ مکمل بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے حدمرضی ٹرپ دیکراحساس بجلی دلایاجاتاہے اہل علاقہ کیسکوکی ظلم کاشکاربدترین حالات سے دوچارہیں عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے کیسکوکانک کے عوام سے نہ جانے کیوں ہتک آمیزرویہ اپناچکی ہے کیسکو حکام کانک گریڈاسٹیشن کے نااہل کرپٹ سیاسی انتقامی عملہ کانوٹس لیکر کانک کوبلاتعطل بارہ گھنٹہ بجلی کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر عوام کےساتھ اس نارواروزگاردشمن عمل کےخلاف سخت لائحہ واحتجاج کیاجائےگا۔