سی اینڈڈبلیو کے 361ملازمین بحالی اور صحت کارڈ کے آغاز کی منظوری دیدی گئی ہے، سردار کھیتران
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کے ترجمان وصوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ سی اینڈڈبلیو کے 361ملازمین بحالی اور صحت کارڈ کے آغاز کی منظوری دیدی گئی ہے ،موجودہ حکومت کی نااہلی کا ایک غلط تاثر دیا جارہا تھاہر 15دن بعد اب کابینہ کا اجلاس ہوگاوزرا اب صرف اپنے محکمے اور حلقے میں محدود نہیںکم سے کم وقت میں مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں
۔ان خیالات کااظہار انہوںنے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وسوشل ویلفیئر بشریٰ رند کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ ہر 15دن بعد بلوچستان کابینہ کا اجلاس ہوگا صوبائی وزراءصرف اپنے حلقوں تک محدود نہیں ہونگے بلکہ وہ پورے بلوچستان کے وزیر ہوں گے صوبائی وزراءاپنے محکموں کے زیادہ سے زیادہ اجلاس منعقد کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں صوبے کے 28سے 30ہزار ملازمتیں اگلے ایک ڈیڈھ مہینے میں میرٹ کے بنیاد پر پر کیے جائیںگے
صوبائی کابینہ کا اجلاس ایک بجے سے چار بجے تک منعقدہ ہوا جس میں 31نکات تھے جنگلات وجنگلی حیات کے حوالے سے ایک ایکٹ کابینہ نے منظور کیا ہے لینڈ ریونیو ایکٹ جو1968کا تھا اس میں ترمیم منظور کرلیا سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا ایک غلط تاثر دیا جارہا تھاہر 15دن بعد اب کابینہ کا اجلاس ہوگاوزرا اب صرف اپنے محکمے اور حلقے میں محدود نہیںانہوں نے کہاکہ سمندری ماہی گیروں کے ایکٹ میں بھی ترمیم کے ساتھ بلوچستان فاریسٹ ایکٹ منظور کرلیا،سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ آثار قدیمہ کے رولز بنانے ،کابینہ نے صحت کارڈ کے آغاز کی منظوری دی گئی ہے
۔متحدہ عرب امارات کے تعاون سے بنایا جانیوالا کارڈیک ہسپتال بن چکا ہے،چند دنوں میں کارڈیک ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کرینگے،ہر یونین کونسل اور آزاد اور اسکا اپنا عملہ کام کریگاائیرپورٹ روڈ کوئٹہ کو دو روئیہ کرنے کیلئے زمین کی خریداری کی منظوری دیدی گئی کابینہ نے گندم کی خریداری کی منظوری دیدی سی این ڈبلیو کے 361ملازمین کو بحال کردیا گیابحال ہونیوالے ملازمین قرآن خوانی کراکے بلوچستان کیلئے خصوصی دعائیں کریںہرنائی کے زلزلے متاثرین کی مالی معاونت کی بھی منظوری دیدی سیکرٹریٹ ملازمین اپنا احتجاج ٹوکن پر لے جائیںجتنا ریلیف ہوسکا ملازمین کو دینگے۔