سابق الجزائری وزیراعظم کرپشن الزامات کے تناظر میں عدالت میں پیش
الجیریا(امروز نیوز)الجزائر کے سابق وزیراعظم احمد آو¿یحییٰ کرپشن الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو ایک ملکی عدالت میں پیش ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبدالعزیز بوتفلیقہ کے منصب صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد کئی اہم سابق حکومتی شخصیات کو کرپشن کے الزامات کے تحت عدالتی تفتیش کا سامنا ہے۔ عدالت میں پیشی کے وقت مظاہرین کی ایک بڑی تعداد بھی عدالتی عمارت کے باہر موجود تھی اور وہ سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ پیر انتیس اپریل کو سابق وزیر خز انہ محمد ل±وکال کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سابق الجزائری صدر کے دور کی کرپشن کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔