گوگل کی سعودی لہجے میں گفت و شنید کرنیوالی پرسنل اسسٹنٹ ویب متعارف

0 128

ٰریاض(امروز نیوز)گوگل نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے اپنے ہیڈ کوارٹر(دبئی انٹرنیٹ سٹی)میں سعودی لہجے میں گفت و شنید کرنیوالی پرسنل اسسٹنٹ ویب آئی او ایس متعارف کرادی۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ گوگل مارکیٹنگ چیئرمین طارق عبداللہ نے نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گوگل پرسنل اسسٹنٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی کی دین ہے ۔ اس پر کئی برس سے کام چل رہا تھا۔اس کی بدولت سعودی لہجے میں عربی بولنے والے گوگل سے بات چیت کر سکیں گے ۔ اس کی مدد سے اپنے پیاروں کو پیغامات بھیج سکیں گے ۔ اپنی پسند کے گانے سن سکیں گے ۔ خوش گپیاں کر سکیں گے ۔اپنے یومیہ کام آسانی سے انجام دے سکیں گے ۔ گوگل اسمارٹ اسسٹنٹ عربی بولنے والوں کیلئے جدید ترین ایجاد ہے ۔ اس کی کارکردگی رفتہ رفتہ مزید بہتر ہو گی ۔ اس سلسلے میں خود کار سیکھنے کی خاصیت سے استفادہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.