ڈیرہ مراد جمالی میں یکم مئی جوش و خروش سے منایا گیا

0 135

ڈیرہ مرادجمالی (امروز نیوز ) ملک بھر کی طرح ڈیر ہ مرادجمالی میں بھی یکم مئی مزد ورڈے کے مناسبت سے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں سرکاری ملازمین کے لیبر ونگ یونین ، مزدور یونینز،سرکاری ، غیر سرکاری مزدوروں نے بڑی تعداد میں ریلیوں ، اجتماعات کا انعقاد کرکے ہر سال کی طرح مزدور ڈے منایا گیا جس میں مستری مزدور یونین ڈیرہ مراد جمالی کے صدر لیاقت علی چکھڑا، واپڈا ہائیڈومزدور یونین کے محمد امین ،ملز مزدور یونین کے صدر غلام نبی نیچاری سمیت محکمہ ایریگیشن یونین کے رہنماو¿ں کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں جو بعد ازریلوئے گراو¿نڈ میں ایک مشتر کہ اجتماع جلسے کی شکل اختیار کرگئی جس میں مستری مزدور یونین جس کے مہمان خصوصی نصیرآباد کے سماجی رہنماءڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی تھے جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شگاگوکے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کے مناسبت سے پوری دنیا کے مزدور یکجا ہو کر اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدور اپنی خون و پسینے سے ہر جگہ اپنی خدمات کو یقینی بناکر بڑے سے بڑے کاموں میںانجام دیکرتکمیل کویقینی بناتا ہے اور کوئی بھی چھوٹے سے لیکر بڑا کام مزدور کے بغیر مکمل نہیں کیا جا سکتا لیکن مزدور وں کو حقیقی معنوں میں ان حقوق اور مقام کا حق حاصل نہیں ہوتا اور معاشرے میں مزدور کی اہمیت کم نگاہ سے دیکھنا ان کی عظمت کے برعکس عمل کے مترادف عمل میں شامل ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں مزدوروں کے تشخص ،حقوق کے تحفظ کیلئے و سہولیات کیلئے حکومت اپنی بہتر پالیسیاں مرتب کرے اور ان کی کو سہولیات کے فراہمی کے ساتھ روزگار فراہمی کے ذرائعے پیداکرے اور ان کی مشکلات ومسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ مزدوروں کو معاشرے کے برابر مقام حاصل ہواور ان کی گزر سفر باآسانی ہوسکیں انہوں نے 1888ءمیں شگاگو کے مزدوروں کی تاریخی جدوجہد وشہدا کو خراج ءتحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مزدوروں نے ثابت کردکھا یا کہ وہ کسی بھی آمر اور آمرانہ رویہ¾ کے خلاف مزدور یکجا اور متحد ہیں اور اپنے حقوق کیلئے اپنی کسی قربانی دریغ نہیں کرینگے مقررین میںمستری ،مزدور یونین کے صدر لیاقت علی چکھڑا،واپڈاہائیڈروں مزدوریونین کے رہنماءمحمد امین ، ملز مزدوریونین کے غلام نبی نیچاری، سیاسی رہنماو¿ں میں نیشنل پارٹی نصیرآباد کے رہنماو¿ں ضلعی صدر جاگن خان ضلعی جنرل سیکرٹری محمد شریف ابڑو،عبدالرزاق پندرانی ،ڈاکٹر غلام سرور بلوچ ، لعل محمد مری ،مبارک علی ،نیازاحمد جویہ ،جمعیت علماءپاکستان بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحلیم انقلابی نے خطاب کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.