پاکستانی پٹرول کے نر خ میں اضافہ ہونے کے بعد ایرانی پٹرول کی قیمت میں بھی یک دم اضافہ
دالبندین(امروز نیوز)پاکستانی پٹرول کے نر خ میں اضافہ ہونے کے بعد ایرانی پٹرول کی قیمت میں بھی یک دم اضافہ ذرائع کے مطابق چاغی ضلع اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں پاکستانی پٹرول نا ہونے کی سبب زیادہ تر ایرانی پٹرول استعمال ہوتا ہے گزشتہ روز اچانک 70روپے لیٹر سے اچانک ایرانی فی لٹر 90روپے ہوگیا پٹرول کی بڑھتی ہوئی نرخ نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی کو اتنا بڑا دیا ہے غریب عوام کی دستر خواں سے ہر چیز باہر ہوتا جارہا ہے مہنگائی شدت سے ہم اپنے بچوں کو دو وقت روٹی کھلائے یا عید کی شاپنگ کرائیں ہر چیز غریب کی پونچ سے باہر ہوتا جارہا ہے دوسری جانب تاجر برادری کا کہنا ہے عید کو چند دن رہ گئے ہیں مگر مارکیٹیں کاروبار انتہائی ٹھپ ہوکر رہ گیا کاروبار نام کوئی چیز موجود نہیں ہے شہر کی سڑکیں ویران ہے ۔امسال ہر چھوٹی بڑی کاروبار ی لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہے اگر مہنگائی اسی طرح بڑھتا گیا عوام کی برا حال ہوجائے گا ۔