بابراعظم کی فینز سے اُلجھنے کی وجہ بھی بالآخر سامنے آگئی

0 133

لاہور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وجہ بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابراعظم کو سڑک پر کھڑے فینز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔جیونیوز کے مطابق بابر اعظم کے قریبی ذرائع سے اس ویڈیو کے حوالے سے رائے طلب کی گئی تو سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ ’ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.