متحدہ عرب امارت کی پاکستانی پائلٹس کے کوائف کی تصدیق کی درخواست

0 92

حکومت پاکستان کی جانب سے ‘مشکوک’ لائسنسز کی بنیاد پر 262 پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کے بعد متحدہ عرب امارت نے مختلف فضائی کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس اور انجنیئرز کے کوائف کی تصدیق کے لیےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 26 جون کو امتحان میں مبینہ طور پر جعل سازی پر پائلٹس کے لائسنسز کو ‘مشکوک’ قرار دیتے ہوئے انہیں گراؤنڈ کردیا تھا۔

وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ‘جن پائلٹس پر سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ 262 ہیں، پی آئی اے میں 141، ایئربلیو کے 9، 10 سرین، سابق شاہین کے 17 اور دیگر 85 ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.