صحافی عمران ریاض کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب
لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران ریاض خان کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب 12 بجے تک ریکارڈ پیش کریں۔
عمران ریاض خان نے درخواست میں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ صوبے میں کل کتنے مقدمات درج ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی۔