جاپان: جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی لباس تیار
جاپان میں پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی لباس تیار کرلیا گیا۔
اس لباس میں پالتو کتے اور بلیوں کو ٹھنڈک پہنچانے کیلئے ایک پنکھا نصب ہے تاکہ انکو ہوا ملتی رہے اور گرمی کا احساس کم ہو، یہ لباس جولائی کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کو اسکے 100 آرڈرز مل چکے ہیں، پانچ مختلف سائز میں دستیاب اس لباس کی قیمت 75 ڈالر (18 ہزار 500 روپے) رکھی گئی ہے۔
اس لباس کو تیار کرنے والی کمپنی کے صدر ری اوزاوا کے مطابق انہیں یہ لباس بنانے کا خیال اس وقت آیا جب وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ باہر جاتے تھے تو وہ گرمی سے تنگ رہتا تھا، یہ دیکھ کر انکے ذہن میں آئیڈیا آیا کہ کیوں نہ اس مسئلے کے حل کیلئے ایسی چیز بنائی جائے جو مارکیٹ کی درست ضرورت بن جائے۔
واضح رہے کہ جاپان میں اس سال بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوئی ہیں اور ٹوکیو میں جون میں بارشوں کا سیزن ختم ہونے کے بعد ہیٹ ویو کی طویل لہر ریکارڈ کی گئی، 9 دن تک درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے نیچے نہیں گیا۔
جاپان میں ایک پالتو کتے کے مالک نے کہا پہلے وہ اپنے پلتو کتوں کو گرمی سے بچانے کیلئے آئس بیگ استعمال کرتے تھے لیکن اب اس پنکھے والے لباس سے انہیں اپنے Pets کے ساتھ واک کرنے میں آسانی رہتی ہے۔