بلوچستان میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ

0 126

محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کےمطابق صوبے کے تعلیمی ادارے 14 اگست تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ صوبے میں خراب موسمی صورتحال کےباعث کیا گیا۔

وزیراعظم بلوچستان نے تعطیلات میں توسیع دینے کے فیصلے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس سے قبل 16 مئی کو محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے یکم اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.