پاک چین تعلقات کےفروغ کیلئےکردارادا کرتےرہیں گے،آرمی چیف

0 102

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 95ویں سالگرہ پرجنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج اور پی ایل اے کو ایک دوسرے کا بھائی اور مشکل وقت کا ساتھی قراردیا۔

پاک فوج نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 95 سال مکمل ہونے پرجی ایچ کیو میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔

آرمی چیف نے دونوں ممالک کےدرمیان گہری دوستی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ چینی سفیر نے دوطرفہ دفاعی تعلقات میں پیش رفت کی نوید سنائی۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات مستقبل میں روشن ہوں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں ، دونوں ملک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ثابت قدم رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے چین کے تحفظ اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ، دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ چین میں مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس فوجی تعاون میں نئی پیش رفت ہے ۔ تقریب میں چینی سفارتی عملے اور افواج پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.