کراچی:لیاقت آباد سپرمارکیٹ گٹرکےکالےپانی میں ڈوب گئی
لیاقت آباد کی سپرمارکیٹ گندگی اور سیوریج کے پانی کے باعث انتہائی اذیت ناک جگہ بن چکی ہے۔
کراچی کےعلاقے لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ جون میں ہونے والی پہلی بارش کے بعد سے گٹر کے کالے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔
یہاں آنے والے گاہکوں کے لیے مارکیٹ تک پہنچنے کے راستے بند ہونے کی وجہ سے دکاندار کاروبار بند کرچکے ہیں اور گھروں میں نوبت فاقوں تک آچکی ہے۔
علاقہ مکین بھی یہاں کی صورتحال پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی ہفتے گزر جانے کےبعد بھی،سیوریج کا پانی صاف کرنے کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا ہے۔