کرپشن کا الزام: شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران برطرف

0 152

(امروز نیوز)
ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران کو برطرف کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا نے کرپشن کے الزامات پر شاہی خاندان کے سینئر ممبران اور فوجی حکام کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ شاہی فرمان میں سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر سمیت 2 انتہائی سینئر حکام کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کمانڈر جوائنٹ فورسز فہد بن ترکی بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد بن ترکی پر تحقیقات میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ دونوں افراد پر وزارت دفاع میں کرپشن کے الزامات ہیں جس پر انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت دفاع کے دیگر فوجی افسران اور سویلین ملازمین کو کرپشن کے الزامات پر تفتیش کے لیے عدلیہ کے حوالے کیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.