بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ضیاءلانگو

0 117

کوئٹہ( امروز نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں گزشتہ بیس سال سے بلوچستان دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت عالمی سطح پر دئیے ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہم نے مختلف سینیٹرز سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیئے ہندوستان پیسے کے ذریعے بلوچستان میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر اجاگرکریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان حالات بہت بہتر ہوئے ہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے باہر کی کمپنیوں نے رجوع کیا ہے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے بلوچستان میں بہت سے وسائل موجود ہیں ان کی جان و مال کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گابلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میں مضمر ہے صو بائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا نہایت ضروری تھا اس طرح بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا کشمیر کے بیگناہ شہریوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کشمیر کا مسئلہ جہلم لاہور تک کا مسئلہ ہے باقی پاکستانی اس مسئلے سے جڑے ہوئے نہیں ہیں ہم نے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے عالمی سطح تک پہنچایا تاکہ جو قیاس آرائیاں بلوچستان کے حوالے سے جنم لے رہی ہیں وہ دم توڑ دی گئی بلوچستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.