زلزلہ سے متاثرین افراد کی مالی مدد سے بحالی ممکن ہو گی ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جاں بحق افرادکے لواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ گھروں،مال مویشیوں کیلئے زرتلافی سے متاثرین کے نقصانات کاازالہ ممکن ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے زلزلہ سے متاثرہ کشمیری عوام کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت جاں بحق لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ انہوںنے کہاکہ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کیلئے 2لاکھ اور جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ 1لاکھ روپے دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 38سکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں،زلزلہ سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔انہوںنے کہاکہ زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال بھی حصہ ڈالے گا، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوںنے کہاکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے۔انہوںنے کہاکہ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی۔