قومی اسمبلی کے اجلا س میں اپوزیشن کا غیر پارلیمانی پریکٹس پر ایوان سے واک آﺅٹ
اسلام آباد (امروز نیوز) قومی اسمبلی کے اجلا س میں اپوزیشن نے غیر پارلیمانی پریکٹس پر ایوان سے واک آﺅٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی ارکان کا دن اپوزیشن کا دن ہوتا ہے، گیارہ آرڈیننس صدارتی فرمان کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں ارکان کی نجی کارروائی کا دن تھا ،رکن اسمبلی محبوب شاہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل پیش کردیا۔حکومتی ارکان کی جانب سے بل پیش کرنے پر نفیسہ شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نجی ارکان کا دن اپوزیشن کا دن ہوتا ہے، گیارہ آرڈیننس صدارتی فرمان کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا استحقاق مجروح کردیا گیا ہے ،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اب اسپیکر کے شاہی فرمان سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی طلبی کو اسپیکر کی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔ اپوزیشن کا غیر پارلیمانی پریکٹس پر ایوان سے واک آو¿ٹ کر دیا ،اپوزیشن کے واک آو¿ٹ پر وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاکہ اپوزیشن کی طرح حکومتی ارکان کو بھی بل پیش کرنے کا حق ہے، چھ ماہ ہوگئے ہیں بلاول بھٹو نے انسانی حقوق کی کمیٹی میں زینب الرٹ بل پھنسا رکھا ہے، اپوزیشن آئے روز تماشا کرتی ہے۔اپوزیشن رکن کیلئے شیریں مزاری کی جانب سے اسٹوپڈ آدمی کے لفظ استعمال کئے گئے ،ن لیگ کے رکن علی گوہر کی جانب سے کورم کی نشاندہی،پینل آف دی چیئر فخر امام نے گنتی کی ہدایت کردی،کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کی کارروائی معطل کر د ی گئی تاہم کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔