یمن کے حوثی باغیوں نے 290 قیدیوں کو رہا کر دیا

0 144

صنعاء(امروز نیوز)یمن کے حوثی باغیوں نے کم از کم 290 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے ساتھ ایک معاہدے کی وجہ سے ان قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی نواز یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا ایک معاہدہ ہوا تھا۔ ان قیدیوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔ ریڈ کراس نے بتایا کہ رہائی پانے والوں میں ذمار نامی علاقے میں واقع ایک جیل کے بیالیس قیدی بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.