جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن انتقال کرگئیں

0 231

اسلام آباد /کراچی (امروز ویب ڈیسک)جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن انتقال کرگئیں۔محمودہ خلیل الرحمن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں،مسز محمودہ خلیل ، میر شکیل الرحمن کی والدہ اور میر ابراہیم رحمن کی دادی تھیں۔مرحومہ کے اہل خانہ نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایصال ثواب کیلئے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔مرحومہ نے ایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں،مرحومہ نے24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور 22 پڑ پوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اولاد کیلئے و الدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے ، آ صف زرداری نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے بھی میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ والدہ کا انتقال ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں میر شکیل الرحمان اور انکے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.