عوام کے شدید احتجاج کے بعد عراقی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

0 133

بغداد(امروز نیوز)عراق میں گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری احتجاج اور 400 شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ پارلیمان میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔عراقی وزیراعظم نے ملک میں جاری پر تشدد مظاہرے ختم کرنے اور قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے استعفے کے اعلان کے بعد دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر جشن منایا۔ قبل ازیں عراق میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے علما نے مظاہرین کے خلاف فورسز کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے اور نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریر اسکوائر میں جمع ہونے والے لوگ حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔ وہ وزیراعظم کے استعفے کے اعلان پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.