ضالع صوبے میں یمنی فوج کی وسیع پیش قدمی اور نئے ٹھکانوں کی آزادی

0 135

صنعاء(امروز نیوز)یمن کے صوبے ضالع میں سرکاری فوج نے القفہ کے ٹھکانے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد الشامریہ قصبے کی سمت پیش قدمی جاری رکھی۔ یہ پیش رفت حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضالع کے محاذ پر میڈیا سینٹر نے بتایا کہ باغی حوثیوں کے ساتھ دو گھنٹے تک گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ اس دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔اس کامیاب آپریشن سے چند گھنٹے قبل یمنی فوج نے ضالع کے شمال میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل قصبے العود کے جنوب میں ہجار کے محاذ پر وسیع پیش قدمی کو یقینی بنایا۔زمینی ذرائع کے مطابق ضالع صوبے کے ضلع الحشاءکی جانب سے آنے والے حوثیوں کے جتھوں اور عسکری کمک کو کیٹوشیا راکٹوں اور توپ کے گولوں سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں باغیوں کا بھاری نقصان واقع ہوا ہے۔جمعے کی شب دس بجے کے بعد سے بتار، الحرہ اور قروض کے علاقوں میں یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.