ہم جموریت اور جمہوری طریقے پر یقین رکھتے ہیں، ضیاء لانگو

0 237

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک سیاسی جمہوری اور عوامی پارٹی ہے نا کہ کراے کے قاتل پارٹی ہے ہم جموریت اور جمہوری طریقے پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کے حقوق کی جنگ جمہوری انداز سے ہر فورم پر لڑتے رہیں گے

۔صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ بلوچ قوم پچھلے 20 سال کا حساب اٹھا کر دیکھ لیں جتنے بے گناہ بلوچ ان نام نہادآزادی پسندوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں کتنی ماوں کے گھر اجڑ چکے ہیں کتنے بچے یتیم اور کتنی بہنوں کے سر سے انکا بھائی کا سایہ چھین گیا ہے اتنی تو فورسز کے ہاتھوں سے بھی نہیں ہوئی یہ صرف بیرونی آقاوں کو خوش کرنے اور ان سے پیسے بٹورنے کے لیے ڈیتھ اسکواڈ کے نام پر بے گناہوں کے گھر اجھاڑتے ہیں۔اب وقت آگیا ہے

کہ بلوچ قوم جمہوری طریقے سے یکجا ہو کر ان قاتلوں کے خلاف ایک ہوں ورنہ یہ چھپ کر چوروں کی طرح پیچھے سے وار کر کہ اپنی بلوچ کشی کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوے ہمارے باصلاحییت نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرینگے ہمیں یکجا ہوکرانکو اپنی یکجہتی سے انکو سمجھانا ہوگا کہ اپنی بلوچ دشمنی ترک کر دو جھوٹ بولنا چھوڑ دوغیروں کا پیسہ لینا چھوڑ دو اور اپنی پچھلی غلطیوں کی معافی مانگ کرآو بلوچ قوم کے لیے جمہوری جدوجہد کرو تاکہ بلوچ قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.